5دسمبر مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہے : رانا طاہر اقبال

Nov 07, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ5دسمبر مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث شرح سود میں مزید ڈھائی فیصد کمی ہوئی ہے جس سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی جب ن لیگ نے اقتدار سنبھالا تھا شرح سود 25 فیصد تھی اب 8 ماہ میں ہی کم ہوئی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر چوہدری بدرالزمان ورک ،ملک راشد متین ڈوگر ،ندیم چوہان ،اور دیگر بھی موجود تھے رانا طاہر اقبال نے کہا کہ وہ منتخب ہوکر اپنے حلقے میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع کریں گے حلقے میں عوام کو مفت طبی سہولیات کیلئے ہسپتال ،کھیت سے منڈی تک سڑکیں ،سکولز کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی فراہمی بھی یقینی بنایا جائیگا ۔

مزیدخبریں