صدر جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کل الہ آباد کا دورہ کرینگے

Nov 07, 2024

چونیاں (نامہ نگار خصوصی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر 8 نومبر کو الہ آباد کا دورہ کرینگے۔ صدر جمعیت اہلحدیث اتحاد علماء گہلن ہٹھاڑ کے زیر اہتمام اجتماعی خطبہ جمعہ بھی دینگے اور بعدازاں جمعیت اہلحدیث کے ضلعی دفتر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مرکز ابوالقاسم الہ آباد کے مدرس حافظ عدنان یونس نے پریس کلب چونیاں میں صحافیوں سے گفتگوکرتے کیا۔ 

مزیدخبریں