حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے زیادہ گندم اگائو مہم میںکسانوںکو خصوصی مراعات دینے کے اعلان کے باوجود چھبیس روپے میں میں فروخت ہونے والی گندم کا بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن جیسا سرکاری ادارہ 6300روپے توڑایعنی پانچ ہزار روپے من میں بیچ رہاہے۔ جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس سے کسان مالی لحاظ سے زیر بار اورگندم کی کی کاشت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ملک شوکت علی پھلروان کی زیر صدارت کسانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مطالبہ کیا کہ کھاد تیل بجلی اور بیج کی قیمتوں میں نمایا ں کمی لاکر کسانوں کی بدحالی سے بچایا جائے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کے باوجود اضافہ کردیا گیا:امان اللہ چٹھہ
Nov 07, 2024