گوجرانوالہ:ہائی وے آفیسرز کی کرپشن ، قومی خزانے کو 28ملین سے زائد کا نقصان

Nov 07, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )محکمہ ہائی وے کے افسران نے کرپشن ،ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو 28ملین سے زائد کا نقصان، انکوائری میں جرم ثابت، تھانہ اینٹی کرپشن نے تین ایکسئین ،ایس ڈی او ، سب انجینئر اور ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔  گوجرانوالہ تا نندی پور اور وزیر آباد تا ڈسکہ سڑک کی دوبارہ مرمت اور تعمیر کا ٹھیکہ منظور نظر ٹھیکیداروں کو الاٹ کروایا۔ افسران کی ملی بھگت سے روڈ کی تعمیر میں انتہائی ناقص و غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ سنگین معاملہ کی انکوائری کی گئی توانکشاف ہوا۔ تاہم تھانہ اینٹی کرپشن نے حافظ محمد قدیر ایکسئین ہائی وے گوجرانوالہ، محمد کاشف ایکسئین وزیر آباد ، محمد کامران ایکسئین سیالکوٹ، محمد ندیم ایس ڈی او سیالکوٹ ،سب انجینئراور ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزیدخبریں