قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)امریکہ میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا پوری دنیا پر اثر ہوتا ہے اور ٹرمپ کی پالیسیز ہمیشہ جنگوں کے خلاف رہی ہے۔جاری کشیدگی کا خاتمہ اور کارو باری حالات بہتر ہونگے ۔پاکستان میں جاری فسطائیت اور سیاسی کارکنان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ایم پی اے"باؤ ناصر چیمہ"نے مرکزی سیکرٹریٹ پی پی 59میں ملاقات کے لئے آئے ہوے تحریک انصاف کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن لیکن اسے جرم بنا رکھا ہے کارکنان نے جبر کے اس دور کو استقامت کا پہاڑ بن کر برداشت کیا ۔قائد عمران خان کا نظریہ عوام کے حقوق کی ترجمانی اور اقتدار کو حقیقی نمائندوں تک پہنچانا ہے جلد وہ علم اٹھاے اقتدار کے ایوانوں میں ہو گا۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر انسانی حقوق اور بہترین اور مظبوط معیشت کے ساتھ دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر آے گا۔ہمارے حوصلے جوان اور غیر متزلزل ہیں اور جلد خان کی رہائی اور ملک میں جاری جبر کے نظام کے خلاف عوامی جدوجہدکا آغاز کیا جائے گا اور یہ تحریک فیصلہ کن ہو گی۔
امریکہ کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا پوری دنیا پر اثر ہوتا ہے:باؤ ناصر چیمہ
Nov 07, 2024