گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں ڈاکٹر محمد مصطفی ججہ اور شعیب اللہ کو ضلعی امن کمیٹی گوجرانوالہ کے ممبرز مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر محمد مصطفی ججہ عام انتخابات میں این اے 78سے تعلق سے انتخاب بھی لڑا تھا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما سماجی شخصیت شعیب اللہ کو بھی امن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے دونوں رہنمائوں کی شمولیت سے امن کمیٹی کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ڈاکٹر محمد مصطفی ججہ اور شعیب اللہ کی امن کمیٹی میں شمولیت کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور اس اقدام سے امید کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں شخصیات علاقے میں امن و امان کے فروغ اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے موثر کردار ادا کریں گی اس موقع پر نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ راشد علی سندھو نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما شہر میں امن و امان کے قیام میں یہ اہم کردار ادا کریں گے۔