گوجرانوالہ:اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت کامیاب افراد میں لیٹرز تقسیم

Nov 07, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی متوسط طبقہ کے لیے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے افراد میں لیٹرز تقسیم کر دیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی (محمد نواز چوہان، عمر فاروق ڈار) معظم رئوف مغل، پیر غلام فریدکے ہمراہ اہل قرار افراد میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی تصدیقی اسناد تقسیم کیںاس کے علاہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی ممبران اسمبلی کے ہمراہ شہریوں کو ان گھر کی دہلیز پر جا کر اسناد پیش کیں اور ان کو مبارکباد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے 657افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے جس میں قرعہ اندازی کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے 244افراد سکیم کے اہل قرار پائے گئے۔

مزیدخبریں