لیگی وفد کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے انکے دفتر میں ملاقات

نوشہرہ ورکاں ،قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ کی قیادت میں مسلم لیگی وفد نے مرکزی راہنماء میاں حمزہ شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں چوہدری فلک شیر چٹھہ، چوہدری غضنفر علی ناہرا، محمد قاسم سیٹھی اور عتیق الرحمن کمبوہ شامل تھے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور علاقہ نوشہرہ ورکاں کے مسائل اور تعمیر وترقی کے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ مسلم لیگ کی وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومتی کارکردگی انتہائی قابل ستائش ہے ان کی مثبت پالیسوں سے ملکی معاشی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف مل رہا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت کے ثمرات ظاہر ہو رہے ہیں وہ دِن دور نہیں جب وطن عزیز ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گا۔

ای پیپر دی نیشن