کامونکی(نمائندہ خصوصی)خاتون کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچنے والے ڈاکو کیخلاف چار روز بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کی پچپن سالہ صفیہ اتوار کی صبح گھر کے قریب واک کررہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ایک ڈاکو زبردستی اْسکے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے اور متاثرہ خاتون درخواست دائرکرنے کے باوجود تھانہ سٹی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔