گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سموگ سے بچائو کیلئے سکولز نہیں ،زہر اگلتی فیکٹریاں بند کی جائیں، سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی بچوں کے مستقبل پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین محمد شاذب اعوان اور جنرل سیکرٹری پی ٹی یو محمد ماجد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں ، تجارتی مراکز کو بند کرنا کافی نہیں بلکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریز ، صنعتوں ،بھٹوں ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کاروائی ناگزیر ہے۔ہر بات پر تعلیمی ادارے بند کرنے کی روش ترک کرنی چاہیے۔
سموگ سے بچائو کیلئے سکولز نہیں ،زہر اگلتی فیکٹریاں بند کی جائیں:ٹیچرز یونین
Nov 07, 2024