گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ کی نئی آفس بلڈنگ کاافتتاح کر دیا۔ایڈیشنل آئی جیز،کمشنر،ڈی آئی جیز،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی اوز و دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے نئی آفس بلڈنگ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قلیل مدت میں جدید طرز اور سہولیات سے آراستہ نئے آفس کی بلڈنگ کے تعمیراتی معیار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پولیس دفاتر کے انفراسٹرکچر میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر جدت،ملازمین کی ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانا مشن ہے۔
آئی جی پنجاب کادورہ گوجرانوالہ،آر پی او کی نئی بلڈنگ کا افتتاح
Nov 07, 2024