2016ء ہیلری کلنٹن، 2024ء میں کملا ہیرس ٹرمپ دونوں بار خواتین امیدواروں کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے 

واشنگٹن؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹرمپ دونوں بار خواتین مخالف امیدواروں کو شکست دیکر صدر منتخب ہوئے۔ حالیہ الیکشن میں کملا ہیرس کو شکست دی۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016ء میں ہیلری کلنٹن کو 227  کے مقابلے میں 304 الیکٹرول ووٹ حاصل کر کے بڑی شکست دی تھی۔ امریکی الیکشن میں 2020ء میں جوبائیڈن نے 306 ٹرمپ نے 232، الیکٹرول ووٹ حاصل کئے تھے، اس سے قبل 2016ء میں ٹرمپ نے 304 الیکٹرول ووٹ لیکر ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی جنہوں نے 227 الیکٹرول ووٹ ملے تھے جبکہ 2008ء کے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدوار باراک اوباما نے 365 الیکٹرول ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے تھے۔ ان کے مقابلے میں جان مکلین کو 173 الیکٹرول ملے تھے جبکہ 1996ء میں بل کلنٹن نے سب سے زیادہ 379 الیکٹرول ووٹ حاصل کئے۔

ای پیپر دی نیشن