واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال کی اور صدراتی الیکشن میں جیت پر انہیں مبارک باد دی۔ نائب صدر کملا ہیرس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختیارات کی پرامن منتقلی پر بھی بات کی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 502 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کملا ہیرس نے 6 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 830 ووٹ حاصل کیے۔