ستمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی 1.28 روپے یونٹ سستی، نومبر  میں ریلیف ملے گا 

Nov 07, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ سی پی پی اے نے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ، کے الیکٹرک صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں