جزیلہ اسلم کا تبادلہ ، سلیم خان نئے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات  

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کو تبدیل کر دیا گیاجبکہ سلیم خان نئے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیئے گئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،سلیم خان 3سال کیلئے بطور رجسٹرار سپریم کورٹ فرائض سرانجام دیں گے،محمد سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا تھا ،جزیلہ اسلم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن