اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جب ٹرمپ کی کامیابی کا بتایا گیا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ سے مبرا دوستی کا تعلق تھا، ٹرمپ مجھے باقاعدہ فون کرتے تھے، اپنے لئے نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں ملک کیلئے جو بائیڈن کے مقابلے میں امن کیلئے اور نیوٹرل اقدامات کئے جائیں گے۔ علی محمد خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی رہائی کے بارے میں بات نہیں کی۔ جوبائیڈن کی ایڈمنسٹریشن اگر تبدیل ہوتی ہے تو کم از کم وہ اس معاملے میں نیوٹرل تو رہیں گے۔ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات بن رہے تھے۔ پرامید ہوں کہ امریکہ اچھا کردار ادا کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا: علی محمد خان
Nov 07, 2024