لندن (عارف چودھری) نواز شریف لندن سے جنیوا چلے گئے۔ ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا جنیوا جا رہا ہوں واپس کر بات کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت سے متعلق نواز شریف نے کہا ’’انشاء اللہ ٹھیک ہے‘‘ لیگی کارکن قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔ نوازشریف یورپ میں چند روز قیام کے بعد واپس لندن آئیں گے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ تھے۔ ٹرمپ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ واپسی پر بات ہو گی۔
واپس آ کر بات کروں گا، نوازشریف لندن سے جنیوا چلے گئے
Nov 07, 2024