کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں طالبات کی جانب سے ایک روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بجٹ اینڈ پلاننگ وقاص احمد شہباز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طالبات نے نظام شمسی اور انسانی جسم میں موجود اعضاء ،نظام تنفس اور مختلف پروجیکٹ پیش کیے اور اپنے موضوعات اور پروجیکٹ پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عفراء عامر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات سے بچوں میں سائنس کو سمجھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے اور انہیں کتابوں میں پڑھائی گئی سائنس کا عملی مظاہرہ کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔