فیروزوالہ(نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 88 کاروباروں کا معائنہ کیا ۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 82 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ۔ معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 64 ہزار 730 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔ مضر صحت، غیر معیاری، ناقص اور ممنوع اشیاء جن میں دودھ، ناقص تیل، بیکری آئٹمز، گوشت و دیگر کو موقع پر تلف کیا گیا اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔