آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقات ‘درخواستوں پر ریلیف کا حکم

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین و ان کے اہلخانہ کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد امین مرحوم کی اہلیہ کی جانب سے خاوند کی8 ماہ کی تنخواہ کے بقایاجات اور مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات دئیے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل زاہد حسین کی بیٹی کی شادی کے اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل رفاقت علی کے بیٹے کے طبی اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر فوری ایکشن سے ملازمین و انکے اہلخانہ کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے اور سپروائزری افسران درخواستوں پر ہونے والے ایکشن کی رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

ای پیپر دی نیشن