فیروزوالہ( نامہ نگار ) شاہدرہ کے علاقے سگیاں میں جوتے تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور مزید سامان کو جلنے سے بچا لیا۔ کارخانے میں جوتے تیار ہو رہے تھے کہ اچانک سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری ملازمین محفوظ رہے ۔کالاخطائی روڈ پر سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث ویگن میں آگ لگ گئی جس سے مسافر محفوظ رہے۔ ڈرائیور نے خود کو بچا لیا۔
فیروز والہ : آتشزدگی ‘جوتا ساز فیکٹری میںکروڑوں مالیت کا سامان جل گیا‘ویگن کو آگ لگ گئی
Nov 07, 2024