سول کورٹ میں نئی لفٹوں‘ بار روم کا افتتاح

لاہور(خبرنگار)سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک اور لاہور بار نے سول کورٹ میں نئی لفٹوں اور بار روم کا افتتاح کردیا۔ لاہور کے ایوان عدل میں سول کورٹ میں سات منزلہ عمارت کیلئے سائلین وکلاء کیلئے لفٹیں نصب کردی گئیں جس کا افتتاح کیا گیا۔ سول عدالتوں میں سات فلور کیلئے لفٹیں نصب کیں گئیں۔ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک نے کہا کہ سائلین کی سہولت اور آسانیاں کیلئے اقدامات کرتے رہے گے۔ہم نے آنے والے دنوں میں مزید عدالتوں میں نئے پروجیکٹس کا آغاز کررہے ہیں۔ صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے کہا کہ پوری قیادت وکلاء اور سائلین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتی رہے گی۔ سینئر سول جج شفقت عباس مگھیانہ ،شکیل احمد ،فہیم شاہ اور مظہر گیلانی سمیت سیکرٹری لاہور بار رانا نعیم ،راو تحسین سمیت دیگر وکلاء موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن