اکتوبر :املاک کیخلاف 44‘گھنائونے جرائم میں 46فیصد کمی ریکارڈ 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس آپریشن ونگ نے اکتوبر 2024 کی جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ اکتوبر 2023 کے مقابلے میں اکتوبر 2024 میں املاک کیخلاف جرائم میں 44 فیصد کمی ہوئی۔ گھناؤنے جرائم میں  46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر 2023 میں 5814 گھناونے جرائم رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اکتوبر 2024 میں  تعداد 2663 تک محدود رہی۔ چوری کی وارداتوں میں  77 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ اکتوبر 2023 میں چوری کے 1577 واقعات رپورٹ ہوئے،  اکتوبر 2024 میں تعداد 441  رہی۔ کار چوری میں 52 فیصد کمی دیکھی گئی ۔  موٹر سائیکل چھیننے میں 62 فیصد اور  چوری میں 43 فیصد کمی ہوئی۔ اکتوبر2023میں کار چوری کی 50وارداتیں جبکہ اکتوبر2024میں  شرح نصف سے بھی کم رہی۔ 

ای پیپر دی نیشن