نوجوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق‘55سالہ شخص کی نعش برآمد

لاہور(نامہ نگار) داتا دربار کے گیٹ نمبر پانچ کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ‘شناخت نہیں ہو سکی ۔اسلام پورہ کے علاقے میں آوٹ فال روڈ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔حادثہ دو ٹریکٹر ٹرالیوں کی ریس کے باعث پیش آیا۔متوفی کی شناخت 19 سالہ عدنان عباس کے نام سے ہوئی جوجھنگ کا رہائشی تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن