غیرقانونی افغانوں کی واپسی، مزید 26 ہزار سے زائد  اپنے ملک لوٹ گئے

Nov 07, 2024

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 7 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک مزید 26 ہزار 540 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 9005 مرد، 7105 خواتین اور 10430 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لئے 710 گاڑیوں میں 760 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 5 نومبر تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 99 ہزار 208 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔

مزیدخبریں