لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 43ویں اجلاس میں ایک ترقیاتی سکیم کنسٹرکشن آف جبہ ڈیم ڈسٹرکٹ اٹک کی فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے 10 کروڑ روپے منظوری گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔