پیداواری معیار 800 کلو واٹ گھنٹہ پر نظر ثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے :پی ایس ایم اے

Nov 07, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر پر زور دیا ہے کہ سٹیل بلٹس اور انگوٹ کیلئے کم از کم پیداواری معیار کو ایک میٹرک ٹن فی 700 کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی کے بجائے 800 کلو واٹ گھنٹہ پر نظر ثانی کرنے کی  اشد ضرورت ہے کیونکہ بجلی کے اکثر بریک ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں اور مقامی مارکیٹ میں معیاری سکریپ دستیاب نہیں ہے۔ اس لیے سٹیل میلٹرز کو اضافی یونٹس استعمال کرنے پڑتے ہیں جو سراسر نقصان ہے۔

مزیدخبریں