کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مندی کا رجحان غالب آگیا۔ مارکیٹ ٹریدنگ کے دوران 92 ہزار 966 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم بازار حصص کی تیزی عارضی ثابت ہوئی اور پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔ 100انڈیکس282پوائنٹس گھٹ کر92ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 42 ارب روپے کا خسار برداشت کرنا پڑا جبکہ 44.24فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔