طاہر رضابخاری کا دربار حضرت شاہ چراغ کا دورہ ،ورثہ کی حفاظت ضروری 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے دربار حضرت شاہ چراغ کا دورہ کیا ، تزئین و مرمت، کنزرویشن، ریسٹوریشن، فریسکو ورک،کاشی کاری سمیت دیگر امور بارے موقع پر ہدایت جاری کیں۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں پراجیکٹ کی تکمیل کردی جائے گی۔ مزارشریف کے اندر بہترین معیار کے ماربل کی تنصیب، لوحِ مزار، تربت کی تزئین سمیت تمام خستہ حال، پرانی تعمیرات کی آرکیالوجی اور اوقاف کے کنزرویشن سیل کی نگرانی میں خوبصورت اور بہترین بنایا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پراجیکٹ پرائیویٹ پارٹنر شپ سے مکمل ہوگا۔ مذہبی تعمیراتی ورثہ کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مسلم طرز تعمیر اور بالخصوص خانقاہوں اور مزارات کی تشکیل اپنے اندر ایک وسعت، کشادگی، مضبوطی اور پائیداری کی حامل ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے یہ مقامات ہمیشہ تقویت، حوصلہ اور روحانی آبیاری کا مرکز رہے۔ تشدد اور انتہاپرستی کے اس دور میں خانقاہوں سے وابستہ اسلوبِ حیات سے راہنمائی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ مساجد اور دربار سوسائٹی کا مرکزی نقطہ اور انسانی فلاح کے بنیادی ادارے سے ہیں، جن کا فیضان مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن