مولانا فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت عالمی رابطہ ادب اسلامی اجلاس،سیمینار کا فیصلہ 

لاہور (نیوز رپورٹر) عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مولانا ڈاکٹر سعد صدیقی، خالدہ جمیل، مولانا مجیب الرحمن، ڈاکٹر محسنہ منیر اور حافظ محمد اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 15 دسمبر کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں ’’پاکستان کے اردو تفسیری ادب کا جائزہ‘‘ کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں نامور علمی و ادبی شخصیات شرکت و خطاب کریںگی۔ اجلاس میں کہا عالم اسلام کی بے حسی اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔مسلم حکمران جرأت مندانہ اقدامات ،مؤقف سے نہتے مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیل کی درندگی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن