لاہور ( لیڈی رپورٹر )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ای اوز، ڈی ایم اوز کانفرنس میں پنجاب بھر کے نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی مانیٹرنگ افسران کو پنجاب مفت و لازمی تعلیم ایکٹ 2014 کا نفاذ یقینی بنانے اور ڈراپ آؤٹ ریشو کنٹرول کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی پروموشن و پوسٹنگ اضلاع کے تعلیمی نتائج سے مشروط کر دی۔ رانا سکندر حیات نے ہر ضلع کے سی ای او کو ایجوکیشن پلان فراہم کرنے اور آئندہ سال ٹیک ایجوکیشن کے آغاز حوالے سے موثر منصوبہ بندی کی بھی ہدایت کی اور کہا آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کیلئے ہر ضلع کی 5 ،5 یوسیز کو ہدف بنا کر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس ضمن میں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور مسنگ سہولیات دور کرنے کیلئے سکول مینجمنٹ کونسل کو بااختیار کر رہے ہیں۔ ہر سال 20 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا محکمہ سکولز کا ہدف ہے۔
ہر سال 20 لاکھ بچوں کو سکول لانے کیلئے اقدامات ہدف ہے :وزیرتعلیم
Nov 07, 2024