لاہور(لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا ایلومینائی ری یونین 22 نومبر کو ہو گا۔اس سلسلے میں تقریب کے انتظامات کا جائزہ اور حتمی شکل دینے کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں ایلومینائی ری یونین کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں 3 ہزار سے زائد فارغ التحصیل طلباء شرکت کرینگے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا اس پروگرام کا مقصد سابق طلباء کو ایک دوسرے کیساتھ جوڑنا اور یونیورسٹی کیساتھ ان کے تعلق کو مضبوط بنا کر پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ہمارے ایلومینائی ہمارا اثاثہ ہیں انکی کامیابیاں ہمارے ادارے کی شناخت اور وقار کا باعث ہیں۔
یو ای ٹی کا ایلومینائی ری یونین 22 نومبر کو ہو گا
Nov 07, 2024