آئینی ترامیم مفادات کی جنگ ،عوام ،ملک ہی خسارے میں ہونگے:لیاقت بلوچ

Nov 07, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے ایران کے وزیرخارجہ کے اعزاز میں سفیرِ ایران کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ ایران سید عباس عراقچی سے ملاقات کی اور اِس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  26 ویں آئینی ترامیم کی مفادات اور بالادستی کی جنگ تمام آئینی اداروں کو کشمکش میں مبتلا رکھے گی، جس سے عوام اور ملک ہی خسارے میں ہونگے۔ عملاً صورتحال یہ ہے کہ آئین کا آرٹیکل 58-ٹو(بی) تو ختم ہوگیا۔ لیکن پارلیمنٹ، عدلیہ اور سِول، مِلٹری سٹیبلشمنٹ کی صورت میں 3 ستون وجود میں آگئے ہیں۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سرکاری سکولز این جی اوز کو دے رہی ہے ، قوم کے بچوں کو سستی تعلیم دینے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

مزیدخبریں