لاہور(نیوز رپورٹر) آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیراہتمام قومی مندوبین کانفرنس بمقام بختیار لیبرہال لاہور زیرصدارت عبدالطیف نظامانی منعقد ہوئی جس میں بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد سے نمائندگان فیڈریشن نے شرکت کی۔ کانفرنس کو خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، حاجی رمضان اچکزئی، اکبر علی خان اسامہ طارق، محمداقبال خان، گوہر تاج،جاوید اقبال بلوچ، سیدسجاد حسین گردیزی، غلام دستگیر میتلا،سید صلاح الدین ایوبی، حسن منیر بھٹی،نوشیر خان، سید سجاد بلوچ،تسنیم اختر، زاہدہ اختر، رضوان منیر، چوہدری محمد فیاض، حاجی عبدالجبار، نصیر الدین ہمایوں ملک، عبدالحمید چناء ، نور الامین حیدر زئی نمائندگان فیڈریشن نے خطاب کیا۔ اجلاس میں قرار داد وں کے ذریعے وزیراعظم اور صوبائی وزیر اعلی ٰسے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور امیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق کو دور کیا جائے۔ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کے پیش نظر ان کی اجرتوں میں 20 فیصدی اضافہ کریں اور ملک میں لیبر قوانین پر موثر عمل درآمد کیلئے فوری موثر اقدام کریں تاکہ محنت کشوں کے استحصال کا خاتمہ ہو اور ڈیلی لیبر، کنٹریکٹ ملازمین کو سرکاری، نیم سرکاری، صنعت، تجارت میں 9 ماہ ملازمت کے بعد مستقل قرار دیا جائے۔
آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیراہتمام قومی مندوبین کانفرنس
Nov 07, 2024