لاہور (نیوز رپورٹر)شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سینائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر سید نصیب اللہ گردیزی، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی غلام عباس میر، ممتاز کشمیری رہنما مولانا شفیع جوش، انجینئرمشتاق محمود، راجہ شہزاد، مرزا صادق جرال،فاروق آزاد،علامہ مشتاق احمد قادری ،علامہ فداء الرحمان حیدری، قاری خالد محمود، بلال احمد بٹ،راجہ ابرار، قاضی انوار، ملک نوید، ڈاکٹر زین العابدین، شجاع الدین بٹ، سائرہ بانو، زرقا نسیم ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا یوم شہدائے جموں منانے کا مقصد ان اڑھائی لاکھ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنھوں نے پاکستان کی جانب ہجرت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ان شہداء نے پاکستان کی محبت میں اپنی جانیں قربان کیں کیونکہ ان کی آخری منزل پاکستان تھی۔ کشمیری عوام آج پون صدی گزرنے کے بعد بھی بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف سینہ سپر ہیں۔
کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام تقریب ،شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش
Nov 07, 2024