خواجہ عمران نذیر ،نادیہ ثاقب کی زیرصدارت اجلاس ،ہیلتھ کیئر امور زیربحث

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن آمد اور اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ سی ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کمیشن کی کارکردگی، روڈ میپ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں اتائیت کی روک تھام، مریضوں کے ریفرل سسٹم، پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری کے امور زیر بحث آئے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا لیگل فریم ورک کے ذریعے تمام پرائیویٹ لیبز، پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس اپنا ڈیٹا محکمہ صحت کے ساتھ شیئر کرنے کا پابند کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت جلد قانون سازی کرے گا جس کے تحت حاصل کردہ ڈیٹا کا صحیح تجزیہ کیا جاسکے گا۔ 3000 ہیلتھ فیسلیٹیز کی لائسنس کے حصول کیلئے مکمل ایویلیوایشن کی جارہی ہے۔اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے لاکھوں افراد کے گردے فیل ہورہے ہیں۔ اتائیت کے خلاف آپریشن کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔صوبائی سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں 200 ویمن میڈیکل آفیسرز تعینات کردی گئیں جبکہ 1000 میڈیکل افسرز کیلئے پبلک سروس کمیشن سے درخواست کردی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن