دنیا بھر میں پاکستان سمیت سٹروک مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ :خواجہ سلمان 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ورلڈ سٹروک ڈے کی مناسبت سے منعقدہ سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر، پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر قاسم بشیر، ڈاکٹر علی رزاق، پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر اطہر جاوید، پروفیسر نادر ظفر، ڈاکٹر عمر اسحاق اور ڈاکٹر فریاد کے علاوہ ڈاکٹرز اور ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ورلڈ سٹروک ڈے کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد پروفیسر قاسم بشیر کی جانب سے کیا گیا۔ پروفیسر اطہر جاوید نے سٹروک کی وجوہات اور علاج و معالجہ پر خصوصی لیکچر دیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پری نوٹیفیکیشن سسٹم کا بھی افتتاح کیا اور کہا دنیا بھر میں پاکستان سمیت سٹروک کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔ دریں اثنا ء خواجہ سلمان رفیق نے شعبہ امراض چشم ہسپتال لاہور میں Avastin Intravitreal انجکشن کا دوبارہ آغاز اور نئے امراض چشم کے آلات کا افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن