پاکستان میں معاشی بحران کا اصل ذمہ دار کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہے: ڈاکٹر رضا باقر 

کراچی(آئی ا ین پی )سابق گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی بحران کا اصل ذمہ دار کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہے، پاکستان کو ایف ڈی آئی کے ساتھ تعلیم کی ضرورت ہے، پاکستانیوں کو خود پر فخر ہونا چاہئے، جبکہ ہم اپنے معاشی چکر میں اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں معیشت بہتر ہورہی ہے۔ان خیالات کااظہار اکٹر رضا باقر نے کراچی میں منعقدہ دی فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ یہ سوچا جائے کہ بار بار ہمارے ملک میں کیوں بحران ہوتے ہیں۔ چیزیں بہتر ہوتی ہیں اور پھر خراب ہوجاتی ہیں، پاکستان میں بار بار کیوں معاشی بحران آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کرنٹ اکائونٹ استحکام کبھی نہیں لاسکے، تاریخ کے پس منظر سے اس کا جائزہ لیتے ہیں، تو پتا چلتا ہے کہ جب بھی پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں گیا اس کی وجہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن