کامونکی (نمائندہ خصوصی ) مقدمے بازی کی دیرینہ عداوت پر دو بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واہنڈو کے علاقہ کوٹلی مہاراں میں شاہد وغیرہ کی شعیب بٹ، یاسین وغیرہ سے مقدمے بازی کی عداوت چلی آ رہی ہے، گزشتہ روز یاسین اور شعیب گندم کی بوائی کے بعد واپس آرہے تھے کہ گھات لگائے ملزم شاہد محمود، زاہد محمود، خرم شہزاد، محمد صغیر، عامر، عنصر، زین اور چار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اْنہیں شدید زخمی کر دیا، جس کے نتیجہ میں شعیب بٹ، یٰسین ہسپتال جاتے جاں بحق جبکہ تشویش ناک حالت کے باعث حنظلہ اور ابو سفیان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔