اسرائیلی بمباری، غزہ، 20 فلسطینی شہید، لبنان، 37 دیہات  صفحہ ہستی سے مٹ گئے

دوحہ، بیروت، غزہ (شئی این پی + این این آئی + نیٹ نیوز) شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں 8 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ادھر جنین میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہیں۔ ادھر  اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے لبنان کے 37 دیہات کو صفحہ ہستی سے ہٹا دیا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق وہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں تنظیم کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے، تازہ ترین میدانی پیش رفت میں اسرائیلی طیاروں نے جیہ کے علاقے پر پرتشدد حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج مارون الراس اور بنت جبیل کے مضافات کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہے، قصبے کے مضافات میں پرتشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن