لاہور (نامہ نگار) آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کی زیر حراست ملزم محمد ریاض منگل اور بدھ کی درمیانی شپ کوٹ لکھپت میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آرگنائزڈ کریم یونٹ ڈیفنس کے اہلکار زیر حراست ملزم محمد ریاض کو اس کے ساتھیوں کی گرفتاری اور لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے کوٹ لکھپت لے جا رہے تھے، راستے میں ملزم کے مسلح ساتھیوں نے اسے چھڑانے کیلئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم محمد ریاض اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم محمد ریاض ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈیفنس میں زیر حراست ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار
Nov 07, 2024