خیبرپورپولیس کاآپریشن‘کچے کا خطرناک ڈاکو شاہ مراد لٹھانی ہلاک‘ساتھی فرار

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپنجاب پولیس رحیم یار خان نے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن میں کچے کے ایک اور خطرناک ڈاکو کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہ مراد لٹھانی کچہ روجھان کے نام سے ہوئی۔اسکے قبضہ سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ڈاکو شاہ مراد پنجاب پولیس کو5 لاکھ روپے ہیڈ منی میں مطلوب اور خطرناک کچہ کریمنل میراں لٹھانی کا حقیقی بھائی ہے۔دہشت گردی‘پولیس پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ترجمان نے بتایاشبیر باغ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاگیا۔مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پراندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی پر ایک ڈاکو ہلاک ہواجبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔تاہم پولیس نے اقلیتی نوجوان کے اغوا کی واردات ناکام بنا دی۔آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں،ایلیٹ کمانڈوز، نائٹ ویثرن گاگلز، بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل کی گئی۔ آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ، ایس ایچ او تھانہ بھونگ اور انچارج سی آئی اے سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔کامیابی پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل ، آپریشنل ٹیم کو شاباش دی۔

ای پیپر دی نیشن