تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی عدالت نے ملک میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان چار میں سے تین افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2020ء میں ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں سہولت کاری کی تھی اور قتل کی کارروائی میں استعمال ہونے والے آلات کی نقل وحرکت میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد کی تھی۔
ایران میں 4 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت، 3 ایٹمی سائنسدان محسن زادہ کے قتل میں ملوث
Nov 07, 2024