اسد قیصر کا مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع 

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں وزارت داخلہ سمیت اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز،چیف کمشنر، قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاکہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں،ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انوسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیے جائیں،پولیس، نیب اور ایف آئی اے میں درج مقدمات کی معلومات دی جائیں،پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کر کے اٹھایا گیا،درخواست گزار کے خلاف بھی سینکڑوں جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے گئے،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کو مقدمات کی تفصیل دینے کا کہا مگر معلومات فراہم نہیں کی گئیں،استدعا ہے کہ عدالت فریقین کو درخواست گزار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن