بانی پی ٹی آئی باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل نہ کاٹتے،خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں،بیرسٹرسیف

Nov 07, 2024

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل نہ کاٹتے،خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل میں نہ کاٹتے، خواجہ آصف کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔بیرسٹر سیف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے باہر محلات نہیں ہیں، خواجہ آصف بے بنیاد بیانات کے ذریعے گمراہی پھیلانے سے گریز کریں۔

مزیدخبریں