اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اسلام آباد آئی ٹی پارک منصوبے کی پیشرفت کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ، وزارت منصوبہ بندی اور آئی ٹی کے سینئر حکام، اور جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجون سمیت دیگر کورین سفارتخانے کے افسران بھی شریک تھے۔پروفیسر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے وڑن پر زور دیا، جس کا مقصد اسلام آباد کو آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں علاقائی جدت طرازی کا مرکز بنانا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھنے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے جامع اور مربوط ترقیاتی حکمت عملی اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اسلام آباد آئی ٹی پارک 66,893 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے، جس میں دو تہہ خانے، ایک گراونڈ فلور اور نو اضافی منزلیں ہیں۔
اسلام آباد کو آئی ٹی ‘ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے جانا ہو گا، احسن اقبال
Nov 07, 2024