اسلام آباد(خبرنگار/سٹا ف رپو رٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی کی قیادت میں وفدنے پیرنقیب الرحمن سے عیدگاہ شریف میں خصوصی ملاقات کی،دوران ملاقات مختلف دینی وملکی معاملات پرتبادلہ خیالات کیاگیا، شاداب رضا نقشبندی عالم اسلام کو نہتے مظلوم فلسطینیوں کامددگار بننا چاہیے،مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے عوام پاکستان سے بڑی توقعات رکھتے ہیں، قومی قیادت کو غیروں سے امیدیں باندھنے کی بجائے خود اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا،پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور باوقار مقام کے حصول کے لیے ملک میں سیاسی، اقتصادی، انتظامی بحرانوں کاخاتمہ ناگزیر ہے،فلسطین اور کشمیرکے مسائل کے حل کیلئے اقوام متحدہ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اپنا دہرا معیارختم کرنا ہوگا،قادیانیوں کی غیر اسلامی و غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے،امتناع قادیانیت آرڈیننس پرعمل درآمد یقینی بناناہوگا، پیرنقیب الرحمن آف عیدگاہ شریف کا کہناتھا اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امن کا پرچم بلند کیا جاسکتا ہے،اولیا اللہ کے آستانے، دینی مدارس اور مساجد اسلام کا روشن مینارہ ہیں جہاں سے ہر وقت محبت پیار اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا جاتا ہے،اتحاد اہل سنت کے لیے عملی جدوجہد میں ہر صورت اپنا کردار ادا کریں گے۔