خیبر پی کے،  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں290   مقدمات زیر التوا

پشاور(آئی این پی )خیبر  پی کے میں صوبے کی تمام انسداد دہشت گردی عدالتوں میں دہشت گردی کے مختلف نوعیت کے 290 مقدمات زیر التوا ہیں ۔ سب سے زیادہ 192  مقدمات پشاور کی اے ٹی سی میں زیر التوا ہیں۔تفصیل کے مطابق  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کی اے ٹی سی عدالت نمبر ایک میں 64، اے ٹی سی پشاور عدالت نمبر 2 میں 51 جب کہ اے ٹی سی پشاور کی عدالت نمبر 3 میں 71 مقدمات زیر التوا ہیں۔ پشاور کی ان تینوں عدالتوں میں 190 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ دوسرے نمبر پر مردان کی اے ٹی سی عدالت میں24 مقدمات زیر التوا ہیں۔ اسی طرح تیمرگرہ اے ٹی سی میں  20 ، کوہاٹ میں 19 اور ایبٹ آباد کی اے ٹی سی میں 17 مقدمات زیر التوا ہیں۔ سوات کی 2 اے ٹی سی کورٹس میں 6 ، بنوں میں 5  مقدمات زیر التوا ہیں۔ ڈی آئی خان اور بونیر کی اے ٹی سی کورٹس میں  2،  2 اور ملاکنڈ بٹ خیلہ کی اے ٹی سی میں 3 مقدمات زیر التوا ہیں۔

ای پیپر دی نیشن