خیرپور میں گیس کے ذخائر دریافت ‘ سانگھڑ  سے تیل ‘گیس کی پیداوار شروع

Nov 07, 2024

 کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلئے گئے، اس کنویں سے تقریباً 10 ملین مکعب فٹ  یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت شدہ ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار بھی شروع کردی گئی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت  سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ ملک میں گیس کی قلت کو پورا کرنے میں معاونت ملے گی، یہ اہم دریافت مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور ہائیڈرو کاربن کے موثر استعمال میں مددگار ثابت ہوگی۔ ایس آئی ایف سی کی ہی کاوشوں سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تقریبا 4ہزار میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا یہ کنواں اس وقت 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کر رہا ہے۔

مزیدخبریں