ٹرمپ کے صدر بننے سے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا: اختر اقبال 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے سے مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ تو ہو سکتا ہے آسانیاں نہیں، خصوصاً ایران پر مزید سختیاں آئیں گی اور ہمارے نام نہاد لیڈر پے رول پر ہی رہیں گے۔ اختر ڈار نے کہا کہ فلسطین، لبنان، کشمیر میں مسلمانوں کے خون سے کھیلی جانے والی ہولی کا ڈائریکٹر، انویسٹر امریکہ ہے۔ ہمیں امریکہ سے امیدیں وابستہ کرنے کی بجائے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے اپنے گھر کو درست کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا بانی کی رہائی کیلئے کردار کا مطالبہ کرنے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کو ڈاکٹر عافیہ کشمیر فلسطین لبنان میں اٹھنے والے ظلم نظر نہیں آتے۔

ای پیپر دی نیشن